جناب کاظمی ایک تجربہ کار چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جنہیں 35 سال سے زائد کا وسیع پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے قومی و علاقائی معیشتوں میں مختلف شعبوں اور عملی دائرہ کار میں کام کیا ہے۔ ان کی مہارت کے اہم شعبوں میں مالیاتی پالیسی، معاشی تحقیق، نئے اور جاری منصوبے، اسٹریٹجک شراکت داریاں، مرجرز و اکوژیشن، اکاؤنٹنگ کے پیچیدہ معاملات، اعلیٰ سطح کی آڈٹ و ٹیکس مشاورت، اور پالیسی اصلاحات شامل ہیں۔
وہ HBL زرعی سروسز لمیٹڈ سمیت پاکستان کی متعدد نمایاں کمپنیوں کے بورڈز کا حصہ ہیں، جن میں فوجی فرٹیلائزر، عسکری بینک، ایف ایف سی انرجی، فوجی سیمنٹ، ماری پٹرولیم، اور فوجی فوڈز شامل ہیں۔
جناب کاظمی نے کے پی ایم جی میں 35 سال خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے مختلف صنعتوں کے رہنماؤں سے براہِ راست رابطے میں رہ کر بزنس وژن اور حکمتِ عملی کو گہرائی سے سمجھا۔ انہوں نے اپنے کثیرالجہتی تجربے کی بنیاد پر اپنے کلائنٹس کے لیے قابلِ قدر اسٹریٹجک حل فراہم کیے۔ انہوں نے سروس ڈیلیوری فریم ورک کو کامیابی سے نافذ کیا جو کلائنٹس کے لیے معیاری خدمات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔
ایک مشیر اور آڈیٹر کے طور پر، جناب کاظمی نے اعتماد اور معیار پر مبنی خدمات فراہم کیں اور ساتھ ہی معاشی تحقیق اور پالیسی سازی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ مختلف نجی، سرکاری اور سماجی اداروں کے بورڈز کاحصہ بھی رہ چکے ہیں۔ وہ قومی معیشت، کاروبار اور ٹیکسیشن جیسے اہم موضوعات پر مضامین بھی تحریر کرتے ہیں جو معتبر اخبارات میں شائع ہوتے ہیں۔
اس وقت وہ HBL زرعی سروسز لمیٹڈ میں آڈٹ اور اسٹریٹجی و انویسٹمنٹ کمیٹیوں کے رکن کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔