زرعی سروسز
HBL زرعی سروسز میں جدید ترین زرعی حل فراہم کیے جاتے ہیں جو کہ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط کاشتکاری کے نظام کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ہماری زرعی ماہرین کی ٹیم براہِ راست کسانوں کے ساتھ مل کر اُن کی ضروریات کے مطابق مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کرتی ہے۔
Agronomy services
HBL Zarai Services offers expert agronomy services designed to optimize crop production and promote sustainable farming practices. Our team of skilled agronomists provides personalized guidance and innovative solutions to help farmers achieve the best possible outcomes.
Inputs

Offtake / Mandi Services

Livestock

Mechanization

Warehousing

Digital Channel

زرعی سروس
HBL زرعی سروسز میں جدید ترین زرعی حل فراہم کیے جاتے ہیں جو کہ پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط کاشتکاری کے نظام کو بھی فروغ دے رہے ہیں۔ہماری زرعی ماہرین کی ٹیم براہِ راست کسانوں کے ساتھ مل کر اُن کی ضروریات کے مطابق مندرجہ ذیل سہولیات فراہم کرتی ہے:
- فصلوں کی منصوبہ بندی
- مٹی کی بہتری کے طریقہِ کار
- جدید زرعی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی
- کیڑوں اور بیماریوں کا مؤثر کنٹرول
- پانی کا محفوظ استعمال
- موسمیاتی چیلیجزکے مطابق کاشتکاری
ہمارے زرعی ماہرین مقامی تجربے اور عالمی بہترین طریقہِ کار کے ذریعے کسانوں کو پیداوار بڑھانے، بہتر معیار اور ماحول دوست کاشتکاری کے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کر تے ہیں تاکہ پاکستان کے مضبوط اور دیر پا زرعی مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

اِن پُٹس (زرعی ادویات، بیج، کھاد اور ونڈا)
HBL زرعی سروسز معیاری بیج، کھاد، ادویات، اسپرے اور مویشیوں کی خوراک بروقت اور مناسب قیمت پر دستیاب کرتی ہے تاکہ کسانوں کی پیداواری صلاحیت بہتر اور اخراجات کم ہوں۔ہم سپلائرز کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کسانوں کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی آسان بناتے ہیں۔زراعت کے ہر مرحلے پر اِن پُٹس (زرعی ادویات، بیج، کھاد اور ونڈا) کی بروقت فراہمی اور معیار و حفاظت کے اُصولوں پرسختی سے عمل پیرا ہونا ہماری پہچان ہے۔ ہمارا مقصد پائیدار اور خوشحال کسان کمیونٹی کی تشکیل ہے۔

آف ٹیک/منڈی سروسز
HBL زرعی سروسز کسانوں کو براہِ راست صنعت سے جوڑ کر پاکستان کے زرعی شعبے میں مثبت اور بڑی تبدیلی لا رہی ہے۔ہمارے "زرعی ڈیرہ” زرعی علاقوں کے مرکز میں قائم ہیں۔جہاں ہماری تربیت یافتہ اور ماہر ٹیمیں کسانوں کے ساتھ مل کر انہیں صنعت کی ضروریات کے عین مطابق فصلیں کاشت کرنے میں مدد اور رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
ہم معیاری فصلیں براہِ راست کھیتوں سے خرید کر اپنے زرعی ڈیرہ تک پہنچاتے ہیں۔ہمارے زرعی ڈیرہ صرف خریداری کے مراکز ہی نہیں بلکہ کسان اور صنعت کے درمیان ایک آسان رابطے کا ذریعہ بھی ہیں۔
اِس نظام کے زریعے صنعت کو اعلیٰ معیار زرعی پیداوار تک رسائی حاصل ہوتی ہے جبکہ کسان کو اُس کا منصفانہ معاوضہ فراہم کیا جاتا ہے۔
ہمارا مقصد ایک ایسا متوازن نظام تشکیل دینا ہے جس میں ہر فریق -کسان سے لے کر صنعتی خریدار تک – کو اپنی محنت کا صلہ ملے۔

لائیو اسٹاک/مال مویشی
HBL زرعی سروسز پاکستان کی زرعی معیشت میں مال مویشی کی اہمیت سے بخوبی واقف ہے۔ہمارے ماہرین، کسانوں کو اپنے مال مویشی کے نظام کو بہتر بناتے ہوئے پیداوار میں اضافہ اور لاگت کو کم کرتے ہوئے زیادہ منافع حاصل کرنے میں مدد کرتے ہیں۔
ہمارے ماہرین موسمیاتی تبدیلیوں کے مطابق جدید طریقوں سے مویشیوں کی افزائش، خوراک، اور دیکھ بھال کرنے کے لیے رہنمائی کرتے ہیں۔ تاکہ ایک مضبوط، دیر پا اور فائدہ مند نظام تشکیل کیا جا سکے۔

میکنائزیشن
HBL زرعی سروسزجدید مشینری کے ذریعے زراعت کی صنعت میں جدت لا رہی ہے۔ہمار امقصد ہر کسان کی جدید مشینری اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی کو ممکن بنانا ہے۔تاکہ وہ اپنی پیداوار کو بڑھا سکیں اور زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کر سکیں۔
ہم درج ذیل سروسز فراہم کرتے ہیں:
- کرائے پر مشینری فراہم کرنا
- جدید زرعی مشینری کی فروخت
- مکمل زرعی حل
- ماہرانہ رہنمائی اور معاونت
- مشینری کا معائنہ
- تکنیکی مشورے