زراعت میں جدت کی اہمیت و ضرورت

Need for modern farming practices

پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی کے لیے ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ میں سرمایہ کاری نہایت ضروری ہے۔ ہمیں چاہیے کہ فوری طور پر زرعی جی ڈی پی کا کم از کم 1 فیصد اور مستقبل میں 2 فیصد تک زراعت کی تحقیق اور ترقی پر خرچ کیا جائے۔ تاکہ ہم موسمیاتی تبدیلی کے مطابق نئی فصلیں اگا سکیں اور پانی کے بہتر استعمال کے طریقے اپنا سکیں۔ پہلے چھوٹے رقبے اور پرانے طریقوں کی وجہ سے پیداوار کم ہوتی تھی، لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔ اب کسانوں کو مالی سہولتیں مل رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ جدید مشینری اور نئے طریقے اپنا رہے ہیں —اور یہی وجہ ہے کہ اب پیداوار بھی بڑھے گی، اور منافع بھی زیادہ ہوگا۔

مزید جانئے