قابلِ توسیع کاروباری ماڈلز وقت کی اہم ضرورت

Commercially scalable is sustainable

پاکستان کا کل رقبہ 79.6ملین ہیکٹر ہے، جس میں سے صرف 22.1ملین ہیکٹر زمین زیرِ کاشت ہے۔گندم، کپاس، چاول، گنا اہم فصلیں ہیں، جوکہ زرعی شعبے کی مجموعی قدر کا 33فیصد اور ملکی جی ڈی پی کا 7.1فیصد ہیں۔ گزشتہ دہائیوں میں قابلِ کاشت زمین میں انتہائی کم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، 1960میں 23.5فیصد سے بڑھ کر 2020میں صرف 27.7فیصد اضافہ ہوا۔جبکہ 2000سے2020تک صرف 0.0085پوائنٹس فی سال یہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جبکہ دوسری جانب آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جو کہ اب 22کڑور سے تجاوز کر چکی ہے۔اِس صورتحال میں مزید زمین کا حصول مشکل ہوتا جا رہا ہے،جس سے واضع ہوتا ہے کہ ہمیں اب زمین کی پیداواری صلاحیت بڑھانے، جدید رزعی طریقے اپنانے اور ایسے رزعی کاروباری ماڈلز کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جو کہ تجارتی سطح پروسعت اختیار کر سکیں۔

مزید جانئے