پاکستان کی زرعی ترقی میں سرمایہ کاری

Investment to boost farming in Pakistan

یہ سوال اکثر اٹھتا ہے کہ جب روایتی طریقے دہائیوں سے کارآمد ثابت ہو رہے ہیں تو جدید زرعی نظام کی ضرورت کیوں؟ اگر موسمیاتی تبدیلیاں اور اِس کے زراعت پر اثرات کافی جواز نہیں، تو موجودہ اعدادوشمار خود صورتِ حال کی وضاحت کرتے ہیں۔زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو کہ ملکی جی ڈی پی کا 24 فیصد ہے اور تقریباً48 فیصد افراد کے روزگار کا ذریعہ بھی ہے۔آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں دنیا خوارک کے تحفظ اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب بڑھ رہی ہے، پاکستان قدرتی وسائل اور زرخیز زمین کی دولت سے مالا مال ہونے کے باوجود انہیں مسائل کا شکار ہے: کسانوں کی تکنیکی تربیت کا فقدان،پانی کی کمی، سیم و تھور سے متاثرہ زمین اور جدید مشینوں کی عدم دستیابی۔یہ سب نہ صرف پرانے اور غیر مؤثر عوامل کو زندہ رکھے ہوئے ہیں بلکہ جدت کی راہ میں روکاوٹ بھی ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اِن راویتی طریقے کار کو چھوڑ کر دانشمندانہ سرمایہ کاری کریں تاکہ کسان خوشحال ہو، پیداوار میں اضافہ ہو اور پاکستان عالمی زرعی منڈی میں مؤثر کردار اد اکرے۔

مزید جانئے