زرعی شعبہ عالمی سطح پر انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ نہ صرف غربت کے خاتمے اور یہی علاقوں کی ترقی کا مؤثر ذریعہ ہے بلکہ تیزی سے برھتی ہوئی عالمی آبادی کی غذائی ضروریات کو بھی پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔دنیا بھر میں زرعی ترقی غریب طبقات کی آمدن بڑھانے میں دیگر شعبوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہے۔ پاکستان، جس کی موجودہ آبادی 241.5ملین ہے جو کہ 2050 تک 40کڑور سے تجاوز کر سکتی ہے، کے لیے ضروری ہے کہ وہ زرعی شعبے کی ترقی اور استحکام کے لیے مؤثر منصوبہ بندی کرے تاکہ اپنی غذائی ضروریات کو پورا کرنے میں خود کفیل ہونے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی دنیا کے نمایاں ممالک کی فہرست میں شامل ہو سکے۔
