کھیتوں میں خواتین کی شراکت -خوشحالی کی ضمانت

Women in fields - a promise of brighter yields

پاکستان کی دیہی خواتین زراعت کے شعبے میں بھر پور محنت کرتی ہیں مگر اِن کی اِس محنت کو نہ ہونے کے برابر سراہا جاتا ہے۔پانی تک رسائی، تربیت اور معاونت کی کمی اِن کی ترقی میں حائل روکاوٹیں ہیں۔ ایک حالیہ سروے کے مطابق 30 فیصد خواتین کو خاندانی مخالفت،24فیصد کو سفری سہولیات کی کمی اور 13فیصد کو کاروباری مہارتوں میں کمی کا سامنا ہے۔جبکہ بہت سی خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر والوں سے زرعی تربیت اور مشاورت لے کر زراعت کو بطور پیشہ اپنا چکی ہیں۔ہم زراعت میں خواتین کی شمولیت کو مضبوط بنا کر نہ صرف انہیں با اختیار بنا سکتے ہیں بلکہ ملک کی زرعی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔

مزید جانئے